ہم دشمنوں کو ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے:سید عباس عراقچی
14
M.U.H
13/03/2026
آج دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کے لئے بانی انقلاب اسلامی، "امام خمینی" رہ کے فرمان پر یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ایران میں بھرپور ریلیاں نکالی گئیں، جس میں دوسرے حکومتی عہدیداروں کی طرح، وزیرخارجہ "سید عباس عراقچی" نے شركت كی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ایران میں یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ صیہونی رژیم اور امریکہ کے وحشیانہ حملوں کے باوجود، ہم تہران اور دیگر شہروں میں عوامی سیلاب کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ایرانی عوام کا جوش و جذبہ ظاہر کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مسئلہ قدس و فلسطین کاز کے ساتھ مصمم ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم اسی قوت و طاقت کے ساتھ اپنے راستے کو جاری رکھیں گے اور دشمنوں کو ایرانی عوام کی طاقت سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ سربراہ دفترخارجہ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں خطے میں امریکہ و اسرائیل کی کارستانیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ امریکہ و اسرائیل ہی ہے جس نے خطے میں مشکلات کو ایجاد کیا۔ جس کا انہیں ہر صورت جواب دینا ہوگا۔