امریکہ جتنا دباو ڈالے گا اتنا ہی ہماری عوام کا جوش و جذبہ بڑھے گا: علی لاریجانی
6
M.U.H
13/03/2026
آج دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کے لئے بانی انقلاب اسلامی، "امام خمینی" رہ کے فرمان پر یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ایران میں بھرپور ریلیاں نکالی گئیں، جس میں دوسرے حکومتی عہدیداروں کی طرح، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ "علی لاریجانی" نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ جتنا دباو ڈالے گا اتنا ہی ہماری عوام کا جوش و جذبہ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ایران کی عوام ایک بہادر، مضبوط اور باارادہ قوم ہے۔ امریکہ کا دباؤ جتنا بڑھے گا، عوام کا عزم اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ القدس ریلی کے راستوں پر صیہونی رژیم کی بمباری، اسرائیل کے خوف اور بے بسی کی علامت ہے۔ جو طاقت ور ہوتا ہے وہ عوامی اجتماعات کو نشانہ نہیں بناتا۔ یہ جرائم واضح کرتے ہیں کہ اسرائیل مکمل طور پر بے بس ہو چکا ہے۔