مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنے کے ایران کے منصوبے ختم ہو چکے ہیں: ٹرمپ
5
M.U.H
14/03/2026
واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایران پورے مشرقِ وسطیٰ کے خطے پر غلبہ حاصل کرنا اور اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب وہ منصوبے ختم ہو چکے ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا كہ ایران کے پاس پورے مشرقِ وسطیٰ پر قبضہ کرنے اور اسرائیل کو مکمل طور پر مٹا دینے کے منصوبے تھے۔ بالکل ایران کی طرح وہ منصوبے بھی اب ختم ہو چکے ہیں!۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خارگ جزیرے پر فوجی اہداف کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر بمباری کی کارروائی کی، اور دعویٰ کیا کہ اس آپریشن میں جزیرے پر موجود تمام فوجی مقامات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ٹروتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ان کے حکم پر کیا گیا اور یہ مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے سب سے طاقتور فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔
انہوں نے کہا كہ چند لمحے پہلے میری ہدایت پر امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین بمباری حملوں میں سے ایک انجام دیا اور ایران کے تاج کے نگینے، خارگ جزیرے پر موجود ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا۔