ہم نے ایرانی تجاویز کا جائزہ لیا، وہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں: امریکی صدر
5
M.U.H
03/05/2026
امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے "واشنگٹن" نے "تہران" کی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ تجاویز ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی چینل کان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبل ازیں تہران نے تنازع ختم کرنے کے لئے امریکہ کو 14 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔ جس پر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" میڈیا کو بتایا کہ امریکیوں نے ایران کے 14 نکاتی منصوبے کا جواب پاکستانی ثالث کو دے دیا ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ "یوھان وڈ فول" نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی خبر دی۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے سید عباس عراقچی کو وضاحت دی کہ برلن!، تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے حل کی حمایت کرتا ہے۔