ممتا بنرجی تیسرے راؤنڈ میں سوویندو ادھیکاری سے نکلیں آگے، لیکن پارٹی کی حالت خستہ
9
M.U.H
04/05/2026
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق تیسرے راؤنڈ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بی جے پی امیدوار سوویندو ادھیکاری سے آگے نکل گئی ہیں۔ تیسرا راؤنڈ ختم ہونے کے بعد ممتا کو جہاں 9359 ووٹ حاصل ہوئے، وہیں سوویندو کو 8461 ووٹ ملے ہیں۔ بھوانی پور کی لڑائی میں ممتا بھلے ہی آگے نکل گئی ہیں، لیکن ان کی پارٹی کی حالت مغربی بنگال میں خستہ دکھائی دے رہی ہے۔ اب تک 284 سیٹوں کے جو رجحانات سامنے آئے ہیں، ان میں بی جے پی 168 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ممتا کی پارٹی ٹی ایم سی صرف 113 سیٹوں پر آگے ہے، یعنی دونوں کے درمیان کا فاصلہ 55 سیٹوں کا ہو گیا ہے۔