ہم ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے حل کی حمایت کرتے ہیں: برلن
5
M.U.H
03/05/2026
جرمن وزیر خارجہ "یوھان وڈ فول" نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو واضح کیا کہ برلن!، تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے حل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ اس بارے میں انہوں نے كہا كہ امریکہ کے قریبی اتحادی ہونے کی حیثیت سے ہمارا اور واشنگٹن کا ایک ہی ہدف ہے۔ ایران کو چاہئے کہ وہ مکمل اور قابلِ تصدیق طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہو جائے۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" کی طرح مطالبہ کیا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھول دے۔