وزیر اعلیٰ اسٹالن چل رہے پیچھے، ٹی وی کے کی شاندار کارکردگی کے درمیان وجئے نے بنائی سبقت
9
M.U.H
04/05/2026
تھلاپتی وجئے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کے طوفان میں کئی سیاسی ہستیوں کی حالت خستہ دکھائی دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کولاتھور اسمبلی سیٹ پر پیچھے چل رہے ہیں، اور ووٹوں کا فاصلہ 1200 سے زیادہ کا بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد اسٹالن کو ٹی وی کے امیدوار ایس وی بابو سے سخت مقابلہ مل رہا ہے۔ دوسری طرف ٹی وی کے چیف تھلاپتی وجئے پہلے دور کی ووٹنگ کے بعد تیروچیراپلی سیٹ پر 1649 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ یہاں 44 راؤنڈ کی گنتی ہونی ہے۔