جنرل عبداللہی کی کمانڈر ان چیف سے ملاقات ، دشمن کے خلاف دفاع کے لیے نئی تدابیر پر زور
31
M.U.H
10/05/2026
تہران: خاتم الانبیاء مشترکہ سنٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔
جنرل عبد اللہی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی تیاریوں کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی خدمت میں ایک رپورٹ پیش کی۔
جنرل علی عبداللہی، نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلح افواج میں خدمت کرنے والے تمام مجاہدین اسلام، جذبے ، دفاعی اور حملے کی تیاری، حکمت عملی اور امریکی-صیہونی دشمنوں کے مخاصمانہ اقدامات سے مقابلے لئے ضروری ساز و سامان اور ہتھیاروں سے ا کے لحاظ سے اعلی درجے کی آمادگی رکھتے ہيں اور اگر دشمنوں کی طرف سے کوئی اسٹریٹجک غلطی، حملہ یا جارحیت ہوتی ہے تو وہ تیزی، شدت اور طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کو مسلح افواج کے تمام مجاہدین اسلام کی جانب سے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم آپ کے تمام احکامات کی مکمل پیروی کرتے ہوئے آخری سانس تک اسلامی انقلاب کے اہداف، اپنی عزیز سرزمین ایران، اس کی خودمختاری اور قومی مفادات اور ایران کی غیرت مند اور بہادر قوم کا دفاع کریں گے اور شیطانی، کینہ پرور اور جارح دشمنوں کو ان کے مذمور اور جارحانہ ارادوں پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔
اس ملاقات میں کمانڈر انچیف آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے بہادر اور دلیر مجاہدین اور ملک کی طاقتور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے اسی طرح اس ملاقات میں دشمنوں مقابلے کے لئے اپنی موثر و کامیاب حکمت عملی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ، دشمنوں کے خلاف زيادہ طاقت کے ساتھ ڈٹے رہنے کی غرض سے نئی حکمت عملی اور تدبیر کی اطلاع دی۔
واضح رہے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے 40 شروعاتی دنوں میں خداوند عالم کے لطف و کرم کے سائے میں رہبر انقلاب کی حکمت عملی نے دشمنوں کو دھول چٹا دی اور انہيں بری طرح سے ناکام کر دیا ۔