صدر پزشکیان: ہر طرح کے مذاکرات کا مقصد قوم کے حقوق کا تحفظ ہے
29
M.U.H
10/05/2026
تہران:صدر مملکت نے سماجی ہم آہنگی اور ملکی حالات کے ادراک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قوم، دشمن کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی اور اگر گفتگو یا مذاکرات کی کوئی بات کی جاتی ہے، تو اس کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پسپائی نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد ایران کی قوم کے حقوق کا تحفظ اور قومی مفادات کا مضبوط دفاع ہے۔
تیسری مسلح جنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد تعمیر نو کے لیے ورکنگ گروپ کا اجلاس آج پیر کو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
صدر مملکت نے اس اجلاس میں متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم، دشمن کے سامنے کبھی نہيں جھکے گی اور اگر گفتگو یا مذاکرات کی کوئی بات کی جاتی ہے تو اس کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پسپائی نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد ایران کی قوم کے حقوق کا اور قومی مفادات کا مضبوط دفاع ہے۔
صدر پزشکیان نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں حالیہ مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں، ڈٹے رہنا، استقامت کرنا اور مشکلات وپریشانیوں کو برداشت کرنا، کبھی کبھی شہادت سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے اور وہ لوگ جو صبر، مزاحمت اور تحمل کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہیں، درحقیقت وہ "جہاد اکبر" کر رہے ہیں۔