امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کا میزائل اور ڈرون آپریشن اور سپاہ پاسدران کا انتباہ
16
M.U.H
28/06/2026
تہران :سپاہ پاسداران نے امریکی جارحیتوں کے جواب میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ امریکی جارحیتوں کا سپاہ نیوی اور ایرو اسپیس فورس نے سخت جواب دیا ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اب خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا چاہے وہ کسی بھی بہانے سے کی جائے اور گزشتہ رات نیزاس سے پہلے کی رات کی جارحیت کی طرح، کم اہمیت ہی کیوں نہ، سخت جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ دشمن کو جان لینا چاہئے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی پہلی شق کے منافی ہے اور پورے عمل کے رک جانے کا سبب بنے گی۔
سپاہ پاسدران اپنے بیان میں ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کہا ہے: "سپاہ نیوی اور ایرو اسپیس فورس میں آپ کے جوانوں نے اتوار28 جون کی صبح دو اور تین بجے کے درمیان،امریکی جارحیت کے جواب میں، مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے انجام دیئے جن میں کویت میں بچوں کی قاتل امریکی فوج کے علی السالم اڈے اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے آٹھ بنیادی مراکز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔ "
سپاہ پاسداران کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دشمن نے کہ عہد شکنی جس کی سرشت میں ہے، خلاف ورزی کے مرتکب بحری جہاز کے خلاف سپاہ نیوی کی کارروائی کے بہانے آج صبح ایران کی پانچ ساحلی پوسٹوں پر حملہ کیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے مطابق آبنائے ہرمزسے بحری جہازوں کی آمدورفت کے کنٹرول کی ذمہ داری ایران کی ہے اور اب خلاف ورزی کرنے والے جہازں کے خلاف زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔
دشمن جان لے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسلام آباد مفاہمت کی پہلی شق کی خلاف ورزی ہے جو اس مفاہمت کے پورے عمل کو روک دے گی۔