دستخط شدہ معاہدہ "ہتھیار ڈالنے کا عمل" اور "فتنہ" ہے، حزب اللہ لبنان
5
M.U.H
28/06/2026
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے رکن حسن فضل اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہماری حکومت ایسی نہیں کہ جو اپنے عوام کو حقیقی معنوں میں اطمینان دلا سکے اور ان کی حمایت کر سکے، بلکہ اس وقت حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں کہ جنہوں نے اپنی غیر ملکی وفاداریوں کو اپنے عوام کے مفادات پر ترجیح دے رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے "ہتھیار ڈالنے کی دستاویز" پر بلا چون و چرا دستخط کر دیئے ہیں۔
شیخ حسن فضل اللہ نے لبنانی حکومت کی جانب سے اختیار کردہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو کچھ کیا ہے وہ ایک "فتنہ" ہے کہ جس کا مقصد ملک کو "اندرونی انتشار" کی جانب دھکیلنا اور دشمن کے ساتھ جاری لڑائی کو "اندرونی تنازعے" میں بدلنا ہے اور یہ سب سے گھناؤنا عمل ہے کہ جو کسی حکمران طاقت کا ہو سکتا ہے! انہوں نے اس معاہدے کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے جس ذلت آمیز اور شرمناک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس پر کبھی عملدرآمد ہو گا اور نہ ہو وہ کبھی عملی جامنہ پہن سکے گا.. نیز یہ کہ ہمارا ہاتھ بدستور لبلبی پر رہے گا اور ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مزاحمت کے راستے پر گامزن رہیں گے۔