اسلام آباد: پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے کمانڈو کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے
پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کے حملے میں شامل ایک افغان شہری زخمی اور گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں شریک تین دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
پاکستانی فوج کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے بیان میں اس دہشت گردانہ حملے میں جماعت الاحرار کو ملوث بتایا گیا ہے۔