صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا
4
M.U.H
28/06/2026
صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان میں مسلح جھڑپ میں ایک افسر ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گولانی بریگیڈ کی 12 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی دستے کے کمانڈر کیپٹن کی ہلاکت اور ایک دوسرے فوجی کے زخمی ہونے کا واقعہ لبنان کے جنوبی علاقے دیر سریان میں پیش آیا۔ اسرائیلی چینل 15 نے اس جھڑپ کی کچھ تفصیلات جاری کی ہیں۔ چینل کے مطابق تقریباً صبح 2 بجے گولانی بریگیڈ کے فوجیوں نے دیر سریان کے علاقے میں ایک مشتبہ ہدف کی تصدیق کے لیے داخلے کے دوران حزب اللہ کا ایک عنصر دیکھا۔ نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں کیپٹن داؤد حزوت ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اور فوجی زخمی ہوا۔