امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر دی
16
M.U.H
15/07/2026
امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کو جانے اور آنے والے جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ امریکی فوج کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد نیول جنگی طیارے اور سیکڑوں کی تعداد میں ایئر کرافٹ آپریٹ کر رہے ہیں، امریکی افواج پوری طرح چوکس اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔