پزشکیان کا فاکس نیوز سے انٹرویو: ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لئے دباؤ بے نتیجہ ہے
6
M.U.H
25/09/2026
تہران: صدر پزشکیان نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے دائرے سے باہر ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا دباؤ نتیجہ خیز نہیں ہوگا۔
صدر مسعود پزشکیان نے اس گفتگو میں واضح کیا: ایران اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد در اصل، معاہدوں کی خلاف ورزی اور مذاکرات کے دوران حملوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں ہے اور جوہری پروگرام کے پر امن ہونے کی تصدیق کے لئے تعاون پر تیار ہے۔
صدر نے مذاکرات میں ایران کے مطالبات اور فریق مقابل کے لئے ممکنہ رعایتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: ہم نے مفاہمت کی تھی اور یہ مفاہمت نامہ پر ہم نے آپ کے صدر کے ساتھ دستخط کئے تھے ۔ اسی مفاہمت نامے کی بنیاد پر ہم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا تھا آبنائے ہرمز کھلا تھا۔ انہوں نے بغیر کسی قانونی جواز کے ہم پر حملہ کیا، ہمارے رہبر، کمانڈروں اور سائنسدانوں کو شہید کیا اور ہمارے بچوں کے اسکول پر 167 طلبہ کی موجودگی میں بمباری کی۔ یہ انسانی حقوق، انسانیت اور قانون کے نقطہ نظر سے قابل قبول نہیں ہے اور ہم نے اپنا دفاع کیا۔