ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ایران کی بالواسطہ مدد روکنے کا مطالبہ کردیا
7
M.U.H
25/09/2026
امریکی سفیر برائے چین ڈیوڈ پرڈیو نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایران کے معاملے پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق صدر ٹرمپ نے چینی صدر پر واضح کیا کہ چین کی جانب سے ایران کی کسی بھی قسم کی مدد امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے گفتگو میں واضح کیا کہ ایران کو انٹیلی جنس، پرزہ جات یا فوجی ساز و سامان کی براہِ راست یا بالواسطہ امداد ہرگز فراہم نہ کی جائے۔ ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ فوجی مدد ناقابل قبول ہے۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو چین کی جانب سے ایران کی بالواسطہ معاونت پر تشویش بدستور برقرار ہے۔