نیویارک:صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک سے روانگی سے قبل امریکا کے سی بی ایس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم کبھی بھی ایٹمی اسلحہ بنانے کی فکر میں نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ ہم علاقے کے ملکوں کے ساتھ مل کر علاقے کو ترقی دے سکتے ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ اختلافات باہمی احترام کی بنیاد پر گفتگو کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ایٹمی مسائل اور دیگر اختلافی امورپر گفتگو کے لئے تیار ہے لیکن واشنگٹن کی جانب سے مفاہمتی یاد داشت کی پابندی اور اعتماد سازی اس کی شرط ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی قسم کی دھمکی اور زور زبرستی قبول نہیں کرے گا اور اگرحملہ کیا گیا تو ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔