عراقچی: آبنائے ہرمز ماضی کی حالت پر کبھی واپس نہیں ہوگی
10
M.U.H
25/10/2026
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار25 اکتوبرکو شہید کمال خرازی میوزیم اور آرکائیو سینٹر کا افتتاح کیا۔
انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میری نظر میں انقلابی دانشمندی، شہید کمال خرازی کی نمایاں خصوصیت تھی۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم سبھی انہیں جانتے تھے، پہچانتے تھے اور ہمیں معلوم تھا کہ وہ مفکر، اہل فکر و اور اہل گفتگو ومشاورت تھے اور حقیقی معنی میں مذاکرات اور ڈپلومیسی کے ماہر تھے۔
انھوں نے کہا کہ شہید کمال خرازی اسلامی انقلاب کی امنگوں، ایران کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں اور مسئلہ فلسطین نیز تحریک مقاومت پر یقین رکھتے تھے اور انقلاب کی کامیابی سے پہلے سے یہ مسائل ان کے لئے اہمیت رکھتے تھے اور انقلاب کی کامیابی کے بعد نہ صرف یہ کہ ان کی پابندی کی بلکہ عملا ان کا دفاع کیا۔