انتخابات سے قبل نتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
11
M.U.H
25/10/2026
تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے طوفان الاقصی کو روکنے میں ناکامی پر حکام کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی پارلیمانی انتخابات سے ایک روز قبل تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی آبادکاروں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی پارلیمانی انتخابات سے قبل ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاج کا اہتمام اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ اور طوفان الاقصی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے کیا تھا۔
مظاہرین نے طوفان الاقصی کے حوالے سے حکومتی ناکامی پر صہیونی حکام کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔
اس مظاہرے میں اپوزیشن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں نیتن یاہو کے اہم سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ بھی شامل تھے۔
دوسری جانب، مقبوضہ علاقوں میں انتخابات سے قبل کرائے گئے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی اتحاد پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گا۔