مکہ اور مدینہ پر حملے کا دعوی سراسر جھوٹ ہے:یمنی مسلح افواج
13
M.U.H
25/10/2026
یمنی مسلح افواج نے مکہ اور مدینہ پر حملے کے سعودی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں سعودی دشمن کے صرف تیل کے مراکز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ یمنی فورسز نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دشمن کی جانب سے یمنی افواج پر مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کے الزامات سراسر جھوٹ اور بہتان ہیں۔ سعودی عرب جھوٹے دعوے اور الزامات کے ذریعے اب کسی کو دھوکا نہیں دے سکتا۔
یمنی مسلح افواج نے مزید کہا کہ ان کی کارروائیوں کا ہدف سعودی دشمن کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں اور وہ ان کارروائیوں کی اطلاع عین اسی وقت جاری کرتے ہیں جب وہ انجام دی جاتی ہیں۔