اسرائیل نے جان بوجھ کر امدادی فورسز کو نشانہ بنایا، نیویارک ٹائمز کا تہلکہ خیز انکشاف!
26
M.U.H
06/04/2025
نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اس نے امدادی فورسز میں سے ایک کے فون سے ایک ویڈیو حاصل کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے جنوب شہر رفح میں امدادی فورسز پر حملوں کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی فورسز اور ریسکیو گاڑیاں خصوصی اشاروں اور روشن روشنیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں لیکن انہیں صیہونی رژیم نے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
امدادی فورسز کی صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان گاڑیوں اور فوجیوں کے پاس ضروری نشانات نہیں تھے اور وہ اپنی لائٹس بند کرکے آگے بڑھ رہے تھے!
گزشتہ اتوار کو فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے 14 شہیدوں کی لاشیں ریافت کیں، جن میں آٹھ ریلیف فورسز اور پانچ سٹی ڈیفنس فورس کے اہلکار شامل ہیں۔