حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ٹرمپ
41
M.U.H
15/10/2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح ہونا ہو گا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آ گئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا دوسر مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔ حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کر دیں، اسرائیل بھیجی گئی لاشوں کی تعداد 8 ہو گئی جبکہ مزید 4 کی واپسی آج متوقع ہے۔