اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دیدی
6
M.U.H
16/02/2026
صیہونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کے تحت زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا، جو 1967ء سے معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 11 فسلطینی شہید ہوگئے جبکہ لبنان شام سرحد پر ڈرون حملوں میں 4 لبنانی شہید کر دیئے گئے۔