صیہونی بربریت جاری، غزہ پر فضائی حملوں میں 5 فلسطینی شہید
7
M.U.H
29/04/2026
تہران: غزہ اور خان یونس شہر پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب 48 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اس وحشیانہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسرے واقعے میں صیہونی فضائیہ نے خان یونس شہر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس بچے کی عمر 9 سال تھی۔
یاد رہے کہ 11 اکتوبر سن 2025 سے اب تک غاصب اسرائیلی فوج نے 818 فلسطینیوں کو غزہ میں شہید کیا ہے۔
اس دوران 2301 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی نسل کشی میں شہید ہونے والے 762 فلسطینیوں کے جسد خاکی کو ملبوں کے نیچے سے نکالا گیا ہے۔