ایران کو امریکہ کی بحری قزاقی اور گستاخانہ حرکتوں کے جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے: ایران
7
M.U.H
29/04/2026
نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے بین الاقوامی بحری حدود میں امریکہ کے گستاخانہ اقدامات اور بحری قزاقی کے جواب دینے پر مبنی ایران کے حق پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کو باضابطہ خط میں امیرسعید ایروانی نے امریکی حکومت کی بحری قزاقی اور جارحانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے مسترد کیا۔
انہوں نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ امریکی حکومت نے اپنی غیرقانونی حرکتوں سے بین الاقوامی بحری نقل و حمل، سلامتی اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
امیرسعید ایروانی نے اپنے خط میں واضح انداز میں لکھا کہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کو ان گستاخانہ اقدامات کا جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔
انتونیو گوتریش کو لکھے گئے خط میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ کے ان جارحانہ، یکطرفہ اور غیرقانونی حرکتوں کی مذمت کرے۔
انہوں نے ایرانی جہازوں پر غیرقانونی قبضے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران کے جہازوں اور اس پر موجود سامان اور مصنوعات کو فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔