ایرانی اور ہندوستانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر تبادلہ خيال
8
M.U.H
29/04/2026
تہران: ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے بدھ 29 مئی کو ٹیلی فون پر بات چيت کی ہے۔
سید عباس عراقچی اور سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، جنگ بندی، دوطرفہ تعلقات اور تازہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گيا۔
اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے والے غیر قانونی امریکی اقدامات نیز مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کی غرض سے ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پر مسلط کردہ بدامنی کو ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ساری دنیا ایران پر جارحیت کے سیکورٹی اور اقتصادی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر جنگ کے خاتمے اور اختلافات کے سفارتی حل کی حمایت جاری رکھنے کے بارے میں اپنے ملک کے دیرینہ موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔