امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں
7
M.U.H
29/04/2026
امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں، ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہے کہ یہ ایران کے بینکاری شعبے کی مدد کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر تیل کی ترسیل میں کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے (او ایف اے سی) نے خبردار کیا ہے کہ وہ بینک بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں، جو ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے عوض ادائیگیاں کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ امریکی حکام نے چینی صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ شینڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔