سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے بیچ ٹرمپ کا اشتعال انگیز بیان
5
M.U.H
21/06/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ایران کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں اپنی حمایت یافتہ قوتوں کی پشت پناہی فوری طور پر بند کرے، بصورت دیگر امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو فوری طور پر لبنان میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کو اشتعال انگیزی سے روکنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ایران کو ایک بار پھر سخت نشانہ بنائیں گے، اور یہ کارروائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوگی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ بدھ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان معاہدے میں واضح طور پر اس امر پر زور دیا گیا تھا کہ تمام محاذوں، بالخصوص لبنان میں، لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ کا تازہ بیان سوئٹزرلینڈ کے بورگن اشٹوک ریزورٹ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری چار فریقی مذاکرات کے دوران سامنے آیا ہے۔