بقائی: لبنان میں جنگ بندی، تیل کی فروخت اورمنجمد اثاثوں کی آزادی، سوئیس نشست کے تین بنیادی موضوعات ہیں
32
M.U.H
21/06/2026
تہران: ایران کے مذاکراتی وفد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئیس نشست فریق مقابل کی جانب سے مفاہمتی یاد داشت کی پابندی پر متمرکز ہے
سوئزرلینڈ میں ایران کے مذاکراتی وفد کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فریق مقابل کی جانب سے مفاہمتی یاد داشت پر عمل درآمد کی سنجیدگی کے ساتھ پیروی کرے گا
انھوں نے لکھا ہے کہ سوئزرلینڈ میں آج کی نشت اٹھارہ جون کی جنگ کے خاتمے کی مفاہمتی یاد داشت کے نفاذ کے جائزے کے لئے ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ مفاہمتی یاد داشت کی شق 13 کے مطابق حتمی مذاکرات کے آغاز کا انحصار، شق 1، 4، 5، 10 اور 11 کے نفاذ ، بالخصوص ( لبنان سمیت سبھی محاذوں پر جنگ کے خامتے کی) شق ایک پر مکمل عمل درآمد کے بغیرحتمی سمجھوتے کے لئے مذاکرات شروع نہیں ہوسکتے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ " آج کی گفتگو اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی مذکورہ شقوں، بالخصوص شق نمبر 1 کی پابندی اوراسی طرح شق نمبر10 پر( جوایرانی تیل کی برآمدات کی آزادی کے بارے میں ہے ) نیز شق نمبر 11 پر ( جو ایران کے منجمد اثاثے ریلیز کئے جانے کے بارے میں ہے) عمل درآمد کی ضروری تدابیر کا جائزہ لینا مد نظر ہے۔