تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر نے آبنائے ہرمز بند کردینے کا اعلان کردیا ہے
ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی کھلی عہدشکنی اور جنگ کے ختمے کی مفاہمت کی دفعہ ایک پر عمل نہ ہونے کے پیش نظر آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کے بیان کا متن مندرجہ دیل ہے۔
اس بات کے پیش نظر کہ جنگ کے خاتمے کی مفاہمت کی دفعہ ایک پر عمل نہ کرکے امریکا نے کھلی عہدشکنی کی اور جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور اس سرزمین کے مظلوم عوام کا بے رحمانہ قتل عام جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں لبنانی عوام بے گھر بھی ہوچکے ہیں اور اسی طرح اس بات کے پیش نظر کہ قابض صیہونی افواج نےمقبوضہ علاقوں سے نکلنے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے، آبنائے ہرمز بحری جہازوں کے لئے بند کردی جائے گی۔
یاد دہانی کرائی جارہی ہے کہ یہ دشمن کی عہدشکنی کے جواب میں پہلا قدم ہے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں بعد کے مرحلے میں، دشمن کو عہدوپیمان کا پابند بنانے کے اقدامات کی منصوبہ بندی ہے اوراس سلسلے میں اقدام کیا جائے گا۔