لبنان، حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی چوکی پر راکٹوں کی بوچھار، کمانڈو ہلاک، 13 اہلکار زخمی
26
M.U.H
21/06/2026
امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان کے نبطیہ کے قریب کفر تبنیت گاؤں میں قائم اسرائیلی فوجی چیک پوسٹ کو راکٹوں کی بوچھاڑ اور ایک دھماکا خیز ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ اسی حملے میں 13 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک کے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ تین روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 50 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے جن میں عالمی شہرت یافتہ ماہر ماحولیات مونا خلیل بھی شامل ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجی ٹینک پر حملے میں بھی بٹالین کمانڈر اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے ایک روز قبل ایک اور ملٹری وہیکل بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی تھی۔