لبنان میں آپریشن روکا جائے: اسرائيلی فوجیوں کے لواحقین کا مطالبہ
6
M.U.H
20/06/2026
تہران: اسرائیلی فوجیوں کے لواحقین نے صیہونی فوج کے چیف آف آسٹاف کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرکے، لبنان میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا ہے
عبرانی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد کہ جنوبی لبنان میں چآر صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوجیوں کے لواحقین نے صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان کے خلاف فوجی کارروائیاں روکی جائیں۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جمعے کی صبح ایک فوجی آپریشن کے دوران چار صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے بعد، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف اجتجاجی مظاہروں کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔