آبنائے ہرمز کی بندش کی اصلی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ ہے: جرمنی
6
M.U.H
21/06/2026
ایک ٹی وی چینل سے اپنی گفتگو میں بورس پسٹوریس کا کہنا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز کھولنے کے خواہاں ہیں لیکن یہ کام "ایران" اور "عمان" کی رضامندی سے ہونا چاہئے۔
جرمن وزیر دفاع "بورس پسٹوریس" نے آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے دنیا میں پیدا ہونے والے انرجی بحران کا قصور وار "ڈونلڈ ٹرمپ" کو ٹہرا دیا۔ بورس پسٹوریس نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ اسٹریٹجک گزر گاہ کی بندش کے بارے میں کہا کہ بالآخر یہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی ہیں جن کی حماقتوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز بند ہے۔ ہم اسے کھولنے کے خواہاں ہیں لیکن یہ کام "ایران" اور "عمان" کی رضامندی سے ہونا چاہئے۔ آخر میں جرمن وزیر دفاع نے موجودہ بحران کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ یورپی حکومتیں اسی راستے اپنی ضرورت کی تیل اور گیس درآمد کرتی ہیں۔ مگر ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے بعد سے یہ گزرگاہ بند ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اس صورت حال سے متاثر ہونے کی وجہ سے یورپ شدید تشویش میں مبتلا ہے۔