بیروت پر حملوں کا جواب، ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے
7
M.U.H
07/06/2026
اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیئے۔ اسرائیلئ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائر کیے گئے ہیں اور فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کو ناکام بنا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل لانچ کا پتا چلنے کے بعد حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں سائرن بجا دیئے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند گھنٹوں میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کی طرف سے میزائل فائر کرنے کا دعویٰ اتوار کو بیروت کے جنوبی مضافات پر کیے گئے اسرائیلی حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔