ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے، سپاہ پاسداران نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی
8
M.U.H
08/06/2026
سپاہ پاسداران کے مطابق صہیونی حکومت نے بلیسٹک میزائلوں سے ایران کے اندر بعض اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ تہران، کرج، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کرج، تبریز اور اصفہان کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کے اندر بعض اہداف پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم فوری طور پر ان کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
بعد ازاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن نے بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے ایران کے اندر بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مصدقہ معلومات موصول ہوں گی، عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔