کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیئے:حزب اللہ
7
M.U.H
07/06/2026
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عہدیدار اور رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیئے، صرف دارالحکومت یا مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہنا چاہیئے۔ الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم الموسوی نے کہا کہ جنگ بندی صرف بیروت یا جنوبی مضافاتی علاقوں تک محدود نہیں ہونی چاہیئے، جنوبی لبنان کا کیا ہوگا۔؟ پورے ملک میں بلا شرط اور مکمل جنگ بندی کیوں نہیں کی جا سکتی۔؟
انہوں نے کہا کہ ایران لبنان کے معاملے کو امریکہ کے ساتھ سودے بازی کیلئے استعمال نہیں کر رہا، لبنانی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جنگ میں لبنان کی کوئی ایسی سٹریٹجک اہمیت نہیں ہے، جو ایران کیلئے سودے بازی کا ذریعہ بن سکے، ایران لبنان کی مدد کر رہا ہے، اب لبنان اس پوزیشن میں نہیں کہ ایران کی مدد کرسکے۔