پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے ایک امریکی کارگو جہاز قبضے میں لے لیا
9
M.U.H
07/06/2026
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے ایک امریکی کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی سے منسلک کارگو جہاز کو آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں روکا گیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی فوج کی سرپرستی میں 4 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، ان میں سے ایک جہاز کو نشانہ بنا کر روک لیا گیا، جبکہ باقی 3 جہاز واپس لوٹ گئے۔ ایرانی میڈیا پر جہاز کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جہاز امریکی کمپنی کا ہے۔