امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں: اسماعیل بقائی
36
M.U.H
08/06/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی پشت پنا ہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے متعلق ہمیں پہلے ہی خدشات تھے، ان دونوں کی نیت پر ہمیں پہلے ہی شک تھا، حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر امریکا براہ راست ذمہ دار ہے، اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پڑوسی ممالک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، افسوس ان ممالک پر جنہوں نے ہمارے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے دی۔