ایران کے ذخائر میں سے 6 ارب ڈالر آزاد ہوگئے: صدر پزشکیان
28
M.U.H
29/06/2026
تہران :صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ قطر میں ایران کے 12 ارب ڈالر میں سے 6 ارب ڈالر آزاد ہوگئے ہیں جو ملک ميں لائے جائيں گے
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قم میں آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی سے ملاقات کی ۔
انھوں نے اس ملاقات میں حالیہ مہینوں کے واقعات اور تغیرات کا ذکر اور دشمنوں کے دباؤ اور دھمکیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کی قدردانی کی۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ حالیہ جنگ میں دشمنوں نے، ہمارے رہبر عظیم الشان، وزیروں، عسکری کمانڈروں، دانشوروں حتی اسکولی بچوں کا قتل عام کردیا لیکن عوام، حکومت اور مسلح افواج نے متحد ہوکر ملک کا تحفظ کیا اور دشمنوں کو ان کے اہداف میں ناکامی سے دوچار کردیا۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکا نے ملک میں بے ثباتی پیدا کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی لگادی لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہ ملا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے دشمن سمجھ رہے تھے کہ اقتصادی دباؤ اور اندرونی حالات دگرگوں کرکے، وہ ایران کا شیرازہ بکھیر دینے میں کامیاب ہوجائيں گے لیکن، عوام ملک کی حفاظت کے لئے میدان میں آگئے اور خدا وند عالم نے ان کی نصرت کی اور دشمنوں کے سارے اندازے غالط ثابت ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ حالیہ مفاہمتی یاد داشت ایرانی عوام کے لئے بہت بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے اور اس کے تحت ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات سے پابندیاں ختم ہوگئيں۔
صدر پزشکیان نے بتایا کہ حکومت نے تعمیر نو کے ساتھ ہی عوام کی معاشی حمایت کا پروگرام بھی اپنے ایجنڈے میں رکھا ہے جس میں عوام کو ضروری اشیا کی خریداری کے لئے دی جانے والی اعانت میں اصافہ بھی شامل ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس ملاقات میں ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ آزاد ہوجانے کا ذکر کیا اور بتایا کہ قطر میں ایران کے منجمد ہونے والے 12 ارب ڈالر میں سے 6 ارب ڈالر آزاد ہوچکے ہیں جو ملک میں لائے جائيں گۓ اور بقیہ رقم کی آزادی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔