اسرائیلی نژاد امریکی فوجی قیدی اسرائیلی بمباری کے دوران لاپتہ، ترجمان القسام
19
M.U.H
20/04/2025
حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی فوجی قیدی عیدان الیگزینڈر اسرائیلی بمباری کے دوران لاپتہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ بمباری میں عیدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ایک محافظ شہید ہوگیا جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس قیدیوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے اپنے وعدے پورے کر رہا ہے، اسرائیل بمباری کرکے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔