اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر: ہم دہشت گردی اور قبضے سے آزاد شام کی حمایت کرتے ہیں
11
M.U.H
26/04/2025
نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی، قبضے اور غیر ملکی مداخلت سے پاک آزاد، مستحکم اور متحد شام کی حمایت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے جمعہ کو شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران نے شام یا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کبھی کوئی اقدام نہیں کیا اور ایران کے اصولی موقف کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش متعصبانہ ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہم دہشت گردی، قبضے اور غیر ملکی مداخلت سے پاک آزاد، مستحکم اور متحد شام کی حمایت کرتے ہیں۔