۔30 ستمبر کو غیر ملکی افواج مکمل طور پر عراق سے نکل جائیں گی: علی فالح الزیدی
8
M.U.H
29/06/2026
عراقی وزیراعظم "علی فالح الزیدی" نے کہا کہ ہتھیاروں پر مکمل کنٹرول ہماری حکومت کا صرف نعرہ ہی نہیں بلکہ ہم نے مختلف ملیشیاء کو غیر مسلح کر کے عملی طور پر اس پالیسی کا آغاز کیا۔ بالخصوص 30 ستمبر کو ملک سے غیر ملکی اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد ہماری یہ پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ یوم، امریکی اتحادی افواج کی روانگی کا منظر دیکھنے کو ملے گا۔ قبل ازیں علی فالح الزیدی نے سکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ داعش سے مقابلے کے لئے عراق میں موجود بین الاقوامی عسکری اتحاد کا مشن آئندہ ستمبر میں ختم ہو جائے گا۔ جس کے نتیجے میں یہ افواج عراق سے نکل جائیں گی۔ دوسری جانب عراقی حکومت کے ترجمان "حیدر العبودی" نے کہا کہ مسلح ملیشیاء اور گروہوں کے پاس 30 ستمبر تک فرصت ہے کہ وہ اپنے ہتھیار، حکومت کی تحویل میں دے دیں۔