بقائی: آئندہ دنوں میں امریکی فریق سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے
28
M.U.H
30/06/2026
تہران :اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکریکیوں کے ساتھ کسی بھی سطح کی مذاکراتی نشست نہیں ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جو ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان بھی ہیں، پیر کی رات صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حال حاضر میں ہماری ترجیح یہ اطمینان حاصل کرنا ہے کہ مفاہمتی یاد داشت پر عمل ہورہا ہے۔
انھوں نے تیل کی فروخت اور منجمد اثاثوں کے بارے میں مفاہمتی یاد داشت کی شقوں پر عمل درآمد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شق 10 کے مطابق، امریکیوں کی طرف سے ضروری اجازت نامہ صادر ہوگیا ہے اور ہم اس پر عمل درآمد کی پیروی کررہے ہیں اور اسی طرح شق گیارہ پر عمل درآمد کی بھی پیروی کررہے ہیں جو ایران کے منجمد اثاثے ریلیز کئے جانے کے بارے میں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسی ہفتے ایرانی ماہرین کا ایک وفد دوحہ جارہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے حتمی معاہدے کے لئے مذاکرات شروع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی ہم حتمی معاہدے کے مذاکرات کے مرحلے میں نہیں پہنچے ہیں اور ماہمتی یاد داشت کی شق 13 کے مطابق حتمی معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا انحصار، شق 1، 4 ، 5، 10 اور 11 پر عمل درآمد اور اس کے دوام پر ہے۔
انھوں نے ایرانی ماہرین کے دورہ دوحہ کے موقع پر ہی امریکا کے سینیئر نمائندو کے ایک وفد کے سفر دوحہ کے تعلق سے نشر ہونے والی خبر کے بارے میں وضاحت کی کہ آئندہ دنوں میں امریکیوں کے ساتھ کسی بھی سطح کی مذاکراتی نشست طے نہیں ہے اور امریکی نمائندوں کے دورہ قطر ایرانی وفد کے دورے سے جو مفاہمتی یاد داشت کی شق 11 کی پیروی کے لئے جارہا ہے، کوئی تعلق نہیں ہے۔