راہل گاندھی کا گجرات دورہ: کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات، انتخابی تیاریوں پر غور
18
M.U.H
08/03/2025
احمد آباد: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ متعدد ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن میں پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی انتخابی امیدواروں کے ساتھ تفصیلی گفتگو شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد تنظیمی امور کا جائزہ لینا اور آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔
راہل گاندھی اس وقت گجرات کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں، جس میں ریاستی سطح پر پارٹی کی صورتحال اور انتخابی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے گجرات انچارج مکول واشنک، ریاستی صدر شکتی سنگھ گوہل اور دیگر سینئر قائدین شرکت کر رہے ہیں۔
اس کے بعد راہل گاندھی نے مقامی نکایتی انتخابات میں حصہ لینے والے کارکنوں اور سابقہ امیدواروں کے ساتھ ملاقات کریں گے، جہاں انہیں پارٹی کی پوزیشن، ووٹرز کے رجحان اور انتخابی مہم کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
بعد ازاں، وہ ریاستی سطح پر کانگریس کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور مختلف رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔ راہل گاندھی 7 مارچ کو احمد آباد پہنچے اور سیدھے ریاستی کانگریس دفتر پہنچ کر اہم اجلاسوں میں شرکت کی۔ انہوں نے ریاستی تنظیم، ضلع کانگریس صدور اور بلاک کانگریس صدر کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔