شیخ نعیم قاسم کا شہید نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ
18
M.U.H
08/03/2025
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اہل وفا اور مزاحمت کے علمبرداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تاریخی جنازے میں عوام کی بھرپور شرکت اور اس کے شاندار انتظامات نے ایک بے مثال اثر چھوڑا ہے۔
انہوں نے مقاومت کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں شراکت جاری رہے گی اور جتنا زیادہ شہداء کا خون بہے گا، ہماری قوت اور حوصلہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ ہمیں اللہ کی نصرت پر یقین ہے اور امام عصر(عج) کے ظہور کی امید رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ 23 فروری کو شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔