مجلس علمائے ہند کی طرف سے شرعی مسائل کے استفسار کے لئے ’ہیلپ لائن ‘ کا آغاز
12
M.U.H
18/02/2026
لکھنؤ ۱۸ فروری : ماہ رمضان المبارک میں مجلس علمائے ہند کی جانب سے شرعی مسائل کے استفسار کے لئے ’ہیلپ لائن ‘ کا اہتمام کیاگیاہے ۔جوانوں کے شرعی مسائل کے جوابات کے لئے مولانا رضاحیدر زیدی اور عالمہ خواہر بنت زہرا نقوی خواتین کے سوالوں کے جواب دیں گی ۔واضح رہے کہ سوالات صرف واٹس ایپ پر پوچھیں ،جواب بھی بذریعہ واٹس ایپ دئیے جائیں گے ،کال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔اس ’ہیلپ لائن ‘ میں جاری واٹس ایپ نمبروں پر آپ کسی بھی وقت اپنا سوال بھیج سکتے ہیں ۔سوال کے ساتھ یہ بھی تحریر کریں کہ آپ کس مرجع کی تقلید میں ہیں ۔جوانوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر 9833028596 اور خواتین کے لئے 7390026883 نمبر جاری کیاگیاہے ۔