دفتر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سےامام باڑہ سبطین آباد میں دوروزہ مجالس عزا کاانعقادہوگا
1240
M.U.H
27/01/2020
لکھنؤ ۲۴ جنوری : رسول خداؐ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا اسلام اللہ علیہا کی شہادت کے المناک موقع پر دفتر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ ،واقع دہلی کی جانب سے اس سال بھی امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج لکھنؤ میں دوروزہ مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیاہے ۔
یہ دوروزہ مجالس ۲۸ اور ۲۹ جنوری کو رات میں 7:30 بجے منعقد ہونگی ۔پہلی مجلس کو عالی جناب مولانا سید حمیدالحسن صاحب اور دوسری مجلس کو عالی جناب مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب خطاب فرمائیں گے ۔بعد مجلس دفتر رہبرمعظم کی جانب سے مؤمنین کے لئے نذر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام بھی کیا گیاہے ۔یہ مجالس دفتر مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام انعقاد پذیر ہونگی ۔تمام مؤمنین سے شرکت کی پر خلوص استدعا ہے ۔