بنارس: پروردگار عالم کا بے شمار شکر و سپاس کہ چہاردہ صد سالہ جشن امام سجادؑ کا ایک روزہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔یہ پروگرام مومنین بنارس کے زیر اہتمام جامعہ ایمانیہ بنارس میں منعقد ہوا۔ علمائے کرام ،عمائدین ملت اور شعرائے اہل بیت ؑ نے شرکت فرما کر جشن کو مزید پر رونق بنا دیا ۔امام جمعہ بنارس حجۃ الاسلام مولانا سید ظفر الحسینی صاحب کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والے مذکورہ پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
(۱)پہلا جلسہ ۲۰ اگست ۲۰۱۷ ء کو ۲ بجے دن میں منعقد ہوا۔سب سے پہلے طاہر جواد سلمہ نے قرآن کریم کی تلاوت کی اس کے بعد طلاب جامعہ ایمانیہ نے حضرت قیس ؔ زنگی پوری کا ’’اللہ اللہ اللہ ‘‘ والا کلام پیش کیا جو بیک وقت حمد بھی ہے اور نعت و منقبت بھی اس کے بعدحجۃ الاسلام مولانا سید میثم زیدی صاحب لکھنؤ،حجۃ الاسلام مولاناسیدسعید اختر صاحب جے پور،حجۃ الاسلام مولانامحفوظ الحسن صاحب مدرسہ ناصریہ جونپور،جناب سید سراج مہدی (سابق ایم ایل سی ) وغیرہ نے تقاریر کے فرائض انجام دیئے ۔معیار جرولی ؔ،اطہر ؔبنارسی،رفیقؔ جلالپوری ،وحدت ؔجونپوری،رجب ؔ علی بنارسی،رازؔ بنارسی ماتمدار ؔ بنارسی ،گوہرؔ بنارسی،مہدیؔبنارسی ،صابر ؔفراز بنارسی،جوہر بنارسی وغیرہ نے طرحی کلام پیش کیا اور پہلا جلسہ دعا کی تلاوت پر اختتام پذیر ہوا۔
(۲)دوسرا جلسہ ۲۰ اگست ۲۰۱۷ ء کو نماز مغربین کے بعد منعقد ہوا۔سب سے پہلے محمد حسن سلمہ نے قرآن کریم کی تلاوت کی اس کے بعد مولوی حسن عباس سلمہ متعلم جامعہ ایمانیہ نے دینی ترانہ پیش کیا جس کے بعد تقریروں کا سلسلہ شروع ہوا حجۃ الاسلام مولانا سید قاضی عسکری صاحب(دہلی)،عالیجناب مولانا ناظم علی صاحب خیرآبادی ،خطیب بے مثال عالیجناب مولانا سید محمد جابر صاحب جوراسی(مدیر ماہنامہ اصلاح لکھنؤ) ،حجۃ الاسلام مولانا فیروز عباس صاحب مبارکپوری،جناب ڈاکٹر قمر عباس صاحب جونپور وغیرہ نے اپنی مفید تقریروں سے جلسہ کو ثمر بخش بنایا اور شعرائے کرام نے جشن کی مناسبت سے طرحی کلام پیش کیا ان کے نام یہ ہیں:تجسس ؔاعجازی (لکھنؤ)،اعجاز ؔزیدی(لکھنؤ)،شیداؔ اعظمی،ہلال ؔ نقوی،شہزادہ گلریزؔ رامپوری،حسن فراز (لکھنؤ)، ریحانؔ بنارسی،رضوانؔ بنارسی،مولانا باقرؔ بلیاوی اور عطشؔ بنارسی وغیرہ نے اپنے عمدہ کلام سے جشن کو مزید پر رونق بنا دیا۔جشن کا مصرع تھا:چاردہ صد سالہ جشن سید سجادؑ ہے۔دونوں جلسوں میں جناب احمدؔ بجنوری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر علمائے کرام کے دست ہائے مبارک سے شیعہ ٹیلیفون ڈاریکٹری کی رسم اجرا انجام پائی۔ پروگرام کے آخر میں امام جمعہ بنارس حجۃ الاسلام مولانا سید ظفر الحسینی صاحب نے جشن میں تشریف لائے ہوئے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔
جشن میں شریک ہونے والے علمائے کرامـ:حجۃ الاسلام مولانا سید قیصر حسین صاحب نجفی،حجۃ الاسلام مولانا سید صفدر حسین صاحب (جونپور)حجۃ الاسلام مولانا مصطفیٰ اسلامی صاحب (ناصریہ جونپور) ،حجۃ الاسلام مولانا سید حسن رضا صاحب (الہ آباد)،عالیجناب مولانا باقر صاحب ہینسوی،حجۃ الاسلام مولانا سید عابد رضا صاحب (جونپور)،حجۃ الاسلام مولانا منہال رضا صاحب (جامعہ حیدر یہ خیر آباد)،حجۃ الاسلام مولانافیروز صاحب بنارسی،حجۃ الاسلام مولانا سید انتظار مہدی صاحب سرائے میری،حجۃ الاسلام مولانا معجز صاحب (الہ آ باد)،حجۃ الاسلام مولانا رضوان معروفی،حجۃ الاسلام مولانا مولانا باقر رضا آصف رنوی ،حجۃ الاسلام مولانا مہدی رضا ایمانی،حجۃ الاسلام مولانا اشتیاق علی ایمانی،حجۃ الاسلام مولانا اقبال حیدر ایمانی،حجۃ الاسلام مولانا زائر حسن ایمانی،حجۃ الاسلام مولانا یوسف احمد بنارسی وغیرہ۔
جشن انتظامیہ کمیٹی کے نگراں حجۃ الاسلام مولانا امین حید ر حسینی اورمعاون نگراں مولوی علی مہدی بارہ بنکوی تھے جبکہ کنوینر جناب مناظر حسین منجو اور معاون کنوینر جناب شبیرؔ بنارسی تھے۔مومنین بنارس بالخصوص جناب خضر عباس ،جناب اصغر علی،جناب جعفر امام حسینی،جناب نیر رضا ،جناب ذوالفقار زیدی،جناب حسین امام ،جناب تقی امام،جناب عظیم اختر وغیرہ جشن کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔