لکھنؤ 27 ستمبر : راشٹریہ سہارا میں ماہ محرم کے موقع پر مبارکباد کا اشتہار شائع ہونے کےبعد شیعہ مسلک اور محبا ن اہل بیت سنّی حضرات میں غم و غصہ کا ماحول تھا ۔ شیعہ قوم نے سہارا اخبار کےدفتر میں فون کر کے اس سلسلہ میں احتجاج بھی کیا تھا کہ ماہ محرم غم کا مہینہ ہے جس میں آل رسولؐ کا قتل کیا گیا تھا اس لئے اس اشتہار کو شائع کر کے سہارا اخبارنے شیعہ قوم کے جذبات اور عقیدت ٹھینس پہنچائی ہے ۔
سہارا اخبار نے آج اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری بیان میں اس اشتہار پر وضاحت دیتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی کو بتایا کہ وہ اشتہار روٹین نوعیت کا تھا ہمارا مقصد قطعی شیعہ قوم کے جذبات کو ٹھینس پہونچانا نہیں تھا ۔
اگر اس اشتہار کی وجہ سے کسی کو ٹھینس پہنچی ہو تو اخبارکو اس کا بے حد افسوس ہے ۔یہ خط26 تاریخ کو سہارا اخبار کے ہیڈ منوج تومر نے مولانا کلب جواد نقوی کو ارسال کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےیقین دہانی کرائی کہ آئندہ کبھی اس قسم کا اشتہار اخبار میں شائع نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سہارا اخبار کے ڈپٹی ڈائرکٹر مسٹر ابھیجیت سرکار نے خود مولانا کے گھر آکر اخبار کی طرف سے معذرت کی تھی۔