خواہر بنت زہرا کی نظارت میں ہند و پاک میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کے ذریعہ آن لائن کلاسیز جاری
1055
m.u.h
17/08/2019
لکھنؤ۱۶ اگست :جامعۃ المصطفیٰ مشہد، ایران کا ہند و پاک میں پہلی بار آن لائن فارسی کلاسز ۷؍اکتوبر ۲۰۱۷ سے ادیبہ بنت زہرا نقوی ندیٰؔ الہندی کی نظارت و معلمی میں جاری ہوئے جس میں ایرانی معلمین و معلمات مثلاً استاد بہمن، استاد اطمینانی، استاد اسعدی، استاد محسنی، استاد رضا حسینی، استاد حاج سعیدی، استاد غلام عباس سعیدی، استاد سید معلمی، استاد خانم نرجس جوادی، خانم شریعتی، خانم مرضیہ حسین پور، خانم مریم حسین پور، خانم سیدہ بی بی زہرا طاہری، خانم بی بی محبوبہ علوی، خانم بہرامی، خانم داؤ طلب، خانم ملک جعفریان، کے علاوہ بنت زہرا نقوی نے تعلیم و تدریس کے فرائض بخوبی انجام دیئے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ فارسی ،عربی اور دینیات کے شائقین مندرجۂ ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔
موبائل اور واٹس اپ نمبر: 09335735895
مشہد میں اس نظام تعلیم کے مسئول آقائی مہدی خدا دادی اور مسئولِ آموزش آقائی اسماعیل فیروزی ہیں۔ ہند و پاک میں اس آن لائن تعلیم کی نظارت بنت زہرا نقوی ندیٰؔ الہندی کے ذمہ ہے لیکن موصوفہ اس آن لائن مدرسہ کی معلمہ بھی ہیں۔
ان کلاسز میں فارسی سیکھنے والوں کی تعداد اب تک ۲۳۷ ہو چکی ہے جس میں ہندوستان و پاکستان کے علاوہ کویت، دبئی، افریقہ اور عراق کے طلاب و طالبات بھی شریک ہیں۔احکام کے آن لائن کلاسز میں ۵۸؍طلاب و طالبات شریک ہیں۔ یہ کلاسز مارچ ۲۰۱۹ سے شروع ہوئے ہیں۔
انشاءاللہ المستعان جلد ہی عربی سیکھنے کے کلاسز بھی شروع ہوںگے جن میں اب تک ۲۰؍افراد نے داخلہ کرا لیا ہے۔
موبائل اور واٹس اپ نمبر: 09335735895